حیدرآباد۔16ستمبر(اعتماد نیوز) آندھرا پردیش کے ضلع کرشنا کے حلقہ اسمبلی
نندی گاما میں منعقدہ ضمنی انتخاب میں تلگو دیشم کے امیدوار تنگی رالا
ساؤمیا نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ چنانچہ انکو آج کانگریس کے حریف بی
بابو راؤ پر
74,827 ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل ہوئی۔ اس حلقہ سے
تلگو دیشم کے امیدوار ساؤمیا کو 99,748 ووٹ‘ کانگریس کے امیدوار بابو راؤ
کو 24,921 ووٹ ‘حاصل ہوئے ہیں۔خیال رہے کہ اس حلقہ میں تلگو دیشم کے
امیدوار کی موت کے بعد دوبارہ ضمنی انتخاب ہو رہا ہے۔